سرود سازی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - گانے بجانے کا کام، گانا بجانا، نغمہ طرازی۔ "علامہ آپ کی سرود سازی سے بہت متاثر ہوئے۔"      ( ١٩٦٥ء، علامہ اقبال کی داستان دکن، ١١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرود' کے ساتھ 'ساختن' مصدر سے مشتق صیغہ امر 'ساز' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٥ء سے "علامہ اقبال کی داستان دکن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - گانے بجانے کا کام، گانا بجانا، نغمہ طرازی۔ "علامہ آپ کی سرود سازی سے بہت متاثر ہوئے۔"      ( ١٩٦٥ء، علامہ اقبال کی داستان دکن، ١١ )

جنس: مؤنث